سونا سستا، فی تولہ میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے پر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں 24 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی

چاندی کی قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ کے عوامل:

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کی کمی سے 7 ہزار 59 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 34 روپے کی کمی سے 6 ہزار 51 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی قیمت کے ساتھ ساتھ روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔