ایکشن کمیٹی

کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے پولیس اور فوج پر مبینہ حملے، شہریوں کاشدید ردِعمل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پولیس اور فوج پر مبینہ حملوں کے خلاف راولاکوٹ کے شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ریاستی اداروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ روز روز کے احتجاج اور دکانیں بند کروانے سے عوام کو شدید مشکلات اوربھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکرات ہی حل تھے تو کالعدم ایکشن کمیٹی نے یہ راستہ پہلے کیوں نہ اختیار کیا؟ بڑے سوالات اُٹھ گئے

ان کا مطالبہ ہے کہ راولاکوٹ شہر میں موجود مسلح جتھوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں یا مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ راولاکوٹ شہر میں موجود مبینہ مسلح جتھوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کا فوری اور پُرامن حل تلاش کیا جائے تاکہ احتجاج اور کشیدگی کا سلسلہ ختم ہو، کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں اور شہری معمول کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: 27ستمبر کو لانگ مارچ کی کال،پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

شہریوں نے ریاستی اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امن و استحکام کو ہر صورت یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔