مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے نئی کابینہ کے آٹھ وزراء کو باقاعدہ طور پر محکموں کے قلمدان تفویض کر دیئے ہیں۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد کابینہ ارکان کو مختلف اہم محکموں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،قائم مقام صدر نے وزراء سے حلف لیا
نوٹیفکیشن کے مطابق سردار میر اکبر خان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے محکمے دیئے گئے ہیں۔
کرنل (ر) وقار نور کو جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کو صحت عامہ، چوہدری اظہر صادق کو ہائر ایجوکیشن کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
راجہ ثاقب مجید کو پاور اینڈ توانائی و آبی وسائل، راجہ ریاست خان کو مال و بحالیات ، انجینئر عمیر نعیم کو پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ و کمیونیکیشن کی وزارت دیدی۔
عبدالرحمن آرائیں کو تجارت، صنعت، محنت و دیگر متعلقہ محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ۔
آزاد کشمیر حکومت سازی : ن لیگ کے 9منتخب اراکین اسمبلی مظفرآباد طلب
یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت کی آٹھ رکنی کابینہ نے گزشتہ روز ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف اٹھایا تھا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے وزراء سے حلف لیا۔
جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی سمیت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سرکاری افسران اور دیگر شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔
حلف اٹھانے والے وزراء میں سردار میر اکبر خان، کرنل (ر) وقار نور، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، چوہدری اظہر صادق، راجہ ثاقب مجید، راجہ ریاست، انجینئر عمیر نعیم اور عبدالرحمان آرائیں شامل ہیں۔
کابینہ کے قیام اور قلمدانوں کی تقسیم کے بعد نئی حکومت کے انتظامی امور باقاعدہ طور پر آگے بڑھنے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
وزراء کو اہم اور عوامی نوعیت کے محکمے سونپے جانے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت اپنے ترقیاتی، انتظامی اور عوامی فلاحی ایجنڈے پر عملی پیش رفت کا آغاز کرے گی۔
یہ کابینہ وزیراعظم افتخار گیلانی کی حکومت کے پہلے مرحلے کی تشکیل ہے، جبکہ کابینہ میں مزید توسیع اور دیگر ارکان کو ذمہ داریاں دینے کا عمل آئندہ مرحلے میں متوقع ہے۔سردار امیر اکبر کو فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ




