مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)الیکشن کے بعد آزادکشمیر میں نئی حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل ، نئی کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اٹھا لیا۔
آزاد جموں و کشمیر حکومت کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج 4 ستمبر کو صدر ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحالی سے متعلق وزیر اعظم افتخار گیلانی کا اعلان خوش آئند ہے،شہری
تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تقریباً 700 سے 800 افراد نے شرکت کی۔
سپیکر وقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے نو تعینات وزراء سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے وزراء میں کرنل (ر) وقار نور،اظہر صادق،عبدالرحمن آرائیں،راجہ ثاقب مجید،ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی،راجہ ریاست، سردار میر اکبر،عمیر نعیم شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ،سرکاری زمین اور سڑکوں پر قبضے و تعمیرات پر دفعہ 144 نافذ
نئی کابینہ کے حلف کے ساتھ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ اب وزراء کو محکموں کی تقسیم اور حکومتی امور کو مزید فعال بنانے کا عمل آگے بڑھے گا۔




