انتخاب

آزاد کشمیر حکومت سازی : ن لیگ کے 9منتخب اراکین اسمبلی مظفرآباد طلب

Pakistan SCO Summit 2026

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے اگلے اہم مرحلے کے طور پر وزراء کی نئی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کے لیے مشاورتی عمل حتمی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 9 نو منتخب اراکین اسمبلی کو کل باضابطہ طور پر مظفرآباد طلب کر لیا گیا ہے، جہاں ممکنہ طور پر اسی روز نئے وزراء سے عہدے کا حلف بھی لیا جا سکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے کل مظفرآباد میں اراکینِ اسمبلی کے لیے ڈنر کا اہتمام کر رکھا ہے۔ اس ڈنر کے دوران ایک اہم اور باضابطہ اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں وزارتی قلمدانوں اور کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: طارق فاروق ، افتخار گیلانی اہم ملاقات،کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کی تیاریاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام متعلقہ اراکین کی مشاورت سے وزارتیں فائنل کی جائیں گی، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ تمام کارروائی مکمل ہوتے ہی اسی روز نو منتخب وزراء سے حلف لے لیا جائے گا۔

اس اہم سیاسی پیش رفت اور اجلاس کے بعد یہ بالکل واضح ہو جائے گا کہ نئی کابینہ میں کون کون سے اراکین شامل ہوں گے اور کس کے حصے میں کون سا وزارتی قلمدان آئے گا۔ کل مظفرآباد میں ہونے والے ان اہم سیاسی فیصلوں پر پوری ریاست کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026