اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ کے علاقے متیالمیرہ کا بڑا اعزاز، کیپٹن (ر) سردار محمد شہریار خان کووفاقی سطح پر اہم عہدہ مل گیا۔
سردار محمد شہریار خان پولیس سروس آف پاکستان کے 47ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا 370 سے زائد امریکی اور اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
کیپٹن ریٹائرڈسردار محمد شہریار خان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںایس ایس پی سکیورٹی و ایڈمنسٹریشن (آپریشنز) تعینات کر دیا گیا ہے۔
سردار محمد شہر یار خان اس سے قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایس پی کے علاوہ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور بلوچستان پولیس میں بھی مختلف ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر ،نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افسران کی اسلام آباد میں اہم انتظامی و پولیس عہدوں پر تعیناتی ان کے پیشہ ورانہ تجربے اور صلاحیتوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔




