یٰسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، دعاوں کی اپیل

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)کشمیر ی حریت رہنما یٰسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کی والد کا خط پڑھتے ہی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک نے اپنے خط میں اپنی اہلیہ کو آزادکرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اوپر ہونیوالے بھارتی مظالم کا ذکر کیا تھا۔

یٰسین ملک کی اکلوتی بیٹی رضیہ سلطانہ کی والد کا خط پڑھتے ہی طبیعت شدید صدمے کے باعث ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ایک طرف باپ کی طویل قید اور دوسری جانب حالات کی سنگینی نے ننھی بیٹی اور خاندان کو گہرے کرب میں مبتلا کر دیا۔مشعال ملک نے قوم سے اپیل کی ہے کہ رضیہ سلطانہ کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، عوامی ایکشن کمیٹی کا یٰسین ملک کی رہائی کیلئے احتجاج کا اعلان

چیئرمین یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ کو والد کا 25 صفحات پہ مشتمل پیغام پڑھنے کی بعد طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاسین ملک 2019 سے بھارت کی تہاڑ جیل میں پاکستان اور ہندستان کے جبرن قبضے کے خلاف جدو جہد کے جرم میں تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں

بھارتی ایجنسز نے مزید جعلی مقدمات بنا کر یاسین ملک کی عمر قید سزا کو پھانسی میں تبدیل کرنے کی عدالت سے استدعا کر رکھی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:حریت رہنما یاسین ملک کا مقدمات کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ

کشمیری رہنما یاسین ملک 2019سے بھارت کی تہاڑ جیل میں قیدہیں،انہوں نے نے بھارتی عدالتوں سے انصاف لینے سے انکار کررکھاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یٰسین ملک نے اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار کرتے ہوئےسرینگر کی عدالت میں 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرایاتھا۔

Pakistan SCO Summit 2026