مہنگائی

پیٹرول سمیت متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھنےسے مہنگائی مزید بڑھ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

پیٹرول سمیت روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 8.35 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ پیاز کی قیمت میں ہوا، جو 26.30 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ ٹماٹر کی قیمت میں 2.55 فیصد جبکہ آلو کی قیمت میں 0.96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.90 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 0.09 فیصد اضافہ ہوا۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ آٹا، چکن اور دال ماش سمیت بعض دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کیلے 2.54 فیصد اور دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ، عوام پر مہنگائی کا بوجھ

اس کے علاوہ چینی، انڈے، دال چنا اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Pakistan SCO Summit 2026