اسلام آباد:آزادکشمیر سول سروس سے پاکستان سول سروس میں میرٹ پر شمولیت کے بعد چوہدری کاشف حسین کو ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا گیا۔
میرپور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے چوہدری کاشف حسین نے آزادکشمیر میں ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ اور ایڈیشنل کمشنر میرپور سمیت مختلف اہم انتظامی ذمہ داریاںسرانجام دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:متیالمیرہ کا بڑا اعزاز،کیپٹن ریٹائر سردار محمد شہر یار ایس ایس پی آپریشنز تعینات
وفاقی سطح پر وزارتِ ماحولیات اور وزارتِ مذہبی امور سمیت مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ حج مشن سعودی عرب میں بھی کامیابی سے خدمات انجام دیں۔
چوہدری کاشف حسین کی شخصیت کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ہمیشہ مخلص، محنتی، معاملہ فہم اور مثبت رویے کے حامل افسر رہے ہیں۔
چوہدری کاشف نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر عام آدمی، خصوصاً کمزور اور ضرورت مند طبقات کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی اور ہمیشہ انسانیت کو ہمیشہ مقدم رکھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چوہدری کاشف حسین کی تقرری پر ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کریں۔
گزشتہ روز ہی راولاکوٹ کے علاقے متیالمیرہ سے تعلق رکھنے والے کیپٹن (ر) سردار محمد شہریار خان کواسلام آباد میںایس ایس پی سکیورٹی و ایڈمنسٹریشن (آپریشنز) تعینات کیا گیاہے۔
سردار شہر یار خان اس سے قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایس پی کے علاوہ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور بلوچستان پولیس میں بھی مختلف ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر سلمان 3سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افسران کی اسلام آباد میں اہم انتظامی و پولیس عہدوں پر تعیناتی ان کے پیشہ ورانہ تجربے اور صلاحیتوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔




