عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے عوام پر ایک با ر پھر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ۔

مزید یہ بھی بھی پڑھیں:ایران ، امریکہ کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی عمل تیز، فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 39پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا ۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 40پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی قیمت 341روپے 98پیسے مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370روپے 69پیسے مقرر کردی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر: موڈیز نےکریڈٹ ریٹنگ جاری کردی

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اطلاق آج رات بارہ بجے سے شروع ہوجائے گا۔

پیٹرول کی قیمت میں بھی 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ اضافہ روزانہ قیمتوں کے تعین کے تحت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 13 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے

وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 7 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 16 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔