بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی ،عوام میں خوشی کی لہر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ ن کی آزادکشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں شروع، کل بروز جمعرات مظفرآباد میں نئے منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کی حلف برداری تقریب ہوگی ۔ جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر آزادکشمیر کے عوام کا نوازشریف کو خراج تحسین پیش ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ مظفرآباد سے ایک وزیراعظم کو منتخب کیا گیا ہے ورنہ مظفرآباد ہمیشہ اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نامزدگی پر پھڈا، شاہ غلام قادر اور فاروق حیدرکا افتخار گیلانی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرکے مستحسن فیصلہ کیا، کشمیری عوام کو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور متحرک وزیراعظم ملے گا، مسائل حل ہوں گے۔

ماہرین تعلیم اور سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم کیلئے نامزد کرنا انتہائی بہتر فیصلہ ہے نوجوان شخصیت کا وزیراعظم بننا ریاستی عوام اور ریاست کیلئے نیک شگون ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے ترقیاتی ویژن کو آزادکشمیر میں عملی شکل دیں گے، بیرسٹر افتخار گیلانی

نواز شریف کا آزاد کشمیر کیلئے بڑا اور قابلِ تحسین فیصلہ ہے ، سابق وزیراعظم نے آزادکشمیر کی نوجوان قیادت کو آگے لاتے ہوئے ایک باصلاحیت، متحرک اور عوام دوست نوجوان کو وزیراعظم منتخب کیا جو کشمیر کی ترقی، امن اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے نئی امید بن کر سامنے آیا ہے۔