نوازشریف کا شاہ غلام قادر سے ٹیلیفونک رابطہ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر، کابینہ کیلئے امیدواروں کے ناموں پرغور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم وصدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کاشاہ غلام قادر سے ٹیلی فونک رابطہ، آزادکشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ میاں نوازشریف نے شاہ غلام قادر کیساتھ سپیکر وڈپٹی سپیکر آزادکشمیر سمیت اہم وزارتوں کیلئے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس کو آؤٹ کرنے کی سازش ناقابل قبول، ایکشن کمیٹی والے بھائی ہیں: سردار عتیق

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نئے وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے موسٹ فیورٹ امیدوار قرار دیئے جارہے ہیں ۔ آئندہ کے متوقع وزیراعظم شاہ غلام قادر ہی ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق کو سپیکر قانون ساز اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ختم، وزیراعظم آزادکشمیر کے 2 نام فائنل ، اعلان آج متوقع

وزیر اعظم آزاد کشمیر اسپیکر سمیت اہم عہدوں پر ناموں کا اعلان مظفرآباد میں آج شام پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران متوقع ہے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابی عمل کل ہوگا، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے فہرست تیار کرلی ہے ۔ جس پر کل ووٹنگ ہوگی۔