اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ،وزیراعظم کا معاملہ لٹک گیا،مسلم لیگ ن کیلئے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اتفاق رائے بڑا چیلنج بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف تاحال وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کے نام پر حتمی فیصلہ نہیں کر سکے تاہم مشاورت جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اس دوران مختلف امیدواروں کے سیاسی ویژن اور ایوان میں حمایت کا جائزہ بھی لے رہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: مون سون بارشیں، 13افراد جاں بحق، 60مکان تباہ،ایس ڈی ایم اے
ذرائع کا کہناہے کہ آزادکشمیر میں حکومت سازی کیلئےمسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے سرجوڑ لئے ، وزارت عظمیٰ کیلئے متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق بعض مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی تجویز کے بعد مخصوص نشستوں پر منتخب ہونیوالے بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم کی دوڑمیں شامل ہو گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارہ ایمرجنسی سگنل کیساتھ ہی آبنائے ہرمز کے قریب لاپتہ
آزادکشمیر میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونیوالے ممبران اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدمسلم لیگ ن کا اگلا مرحلہ طے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
امیدوار کے نام کی منظوری کے بعد حکومت سازی کا عمل آگے بڑھے گا۔آزاد کشمیر کی سیاست میں نظریں نواز شریف کے فیصلے پر مرکوز ہیں ۔




