مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں مون سون بارشوں کے باعث تباہی ، ہلاکتیں ، متعدد مکانات زمین بوس، ایس ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں مون سون بارشوں کے دوران 7 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث60مکانات مکمل تباہ ہو گئے جبکہ157 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارہ ایمرجنسی سگنل کیساتھ ہی آبنائے ہرمز کے قریب لاپتہ
مون سون کی حالیہ بارش کے دوران 3 بچوں اور 5 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے اور 217 مکانات کو نقصان پہنچا ۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے مون سون کی بارش کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث آزاد جموں وکشمیر میں مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 3 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں 4 مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی نئی حکومت کیلئے چیلنج، الیکشن میں پیپلزپارٹی کولیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی،فیصل راٹھور
آزاد کشمیر میں مون سون کی بارش کے دوران مجموعی طور پر 217 مکانات کو نقصان پہنچا، 157 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے
مون سون بارشوں کے باعث 60مکمل تباہ ہوگئے اس دوران 22 جانوروں او املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سے جاری مون سون کے دوران متعدد رابطہ سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔




