اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان، ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کردیا۔
نئے انتظام کے تحت مذکورہ دفاتر اب ڈبل شفٹ میں کام کریں گے اور شہری رات 12 بجے تک پاسپورٹ سے متعلق خدمات حاصل کرسکیں گے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست 2026 سے ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں پیر سے جمعہ دو شفٹوں میں کام جاری ہے، پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری عبدالرحمن آرائیں اوورسیز نشست پر منتخب،نوٹیفکیشن جاری
حکومت کے مطابق اوقات کار میں اضافے کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول، تجدید اور دیگر متعلقہ سہولیات کے لیے اضافی وقت فراہم کرنا اور دفاتر میں عوامی رش کو کم کرنا ہے۔
As per the directions of the Honorable Minister for Interior, the following selected Regional Passport Offices will remain operational from 8:00 AM to 12:00 AM, Monday to Friday
Faisalabad | Gujranwala | Multan | Bahawalpur | Peshawar | Rawalpindi | Hyderabad | Quetta pic.twitter.com/nH6iAj3MOR
— Directorate General Immigration & Passports (@DGIPofficial) August 21, 2026
بالخصوص ملازمت پیشہ افراد اور وہ شہری جو معمول کے دفتری اوقات میں پاسپورٹ دفتر نہیں پہنچ سکتے، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات کیلئے سہولت
حکومت کی جانب سے پاسپورٹ سروسز میں توسیع کے ساتھ شہریوں کیلئے شناختی دستاویزات سے متعلق سہولیات کو بھی مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ شہریوں کی بنیادی شناخت اور بیرون ملک سفر کیلئے اہم دستاویزات ہیں، اس لئے ان کے حصول اور تجدید کے عمل میں آسانی عوام کیلئے براہ راست سہولت کا باعث بنتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہین کوثر ڈار کو مخصوص نشست نہ ملنے پر پیپلزپارٹی میں پھوٹ،احتجاج کا اعلان
نئے ڈبل شفٹ نظام سے شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے، تجدید کرانے اور متعلقہ معاملات نمٹانے کے لیے معمول کے اوقات کے علاوہ بھی دفتر آنے کا موقع ملے گا۔
اس اقدام سے توقع ہے کہ پاسپورٹ دفاتر میں رش اور انتظار کے دورانیے میں کمی آئے گی اور شہریوں کو زیادہ بہتر انداز میں خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔
حکام کے مطابق شہریوں کو پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات کے حصول کے دوران مقررہ طریقہ کار اور ضروری دستاویزات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ درخواستوں پر بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔




