مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) سید مبشر گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت موجودہ صورتحال میں بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتا ہےجبکہ معاملات کو بہتر بنانے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے لوگوں کے ساتھ اگر بات چیت ہوجائے تو یہ ایک مناسب پیشرفت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید مبشر گیلانی نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کئی حوالوں سے اہم ہے اور ایسے حالات میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے مسائل کے حل کیلئے سیاسی اور باہمی رابطے کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ فریقین کے درمیان براہِ راست گفتگو سے غلط فہمیوں کو کم کرنے اور معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔سید مبشر گیلانی نے بھارت کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد:مظفرآباد میں حالات معمول پر، تعلیمی ادارے کھل گئے
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مختلف معاملات کو طاقت کے بجائے مذاکرات اور سیاسی رابطے کے ذریعے حل کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کیا جائے تو اس سے صورتحال کو سمجھنے اور ممکنہ حل تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ان کے بقول کسی بھی معاملے کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے متعلقہ فریقین کو ایک دوسرے کا مؤقف سننا چاہیے۔سید مبشر گیلانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے بات چیت اور سیاسی عمل کو اہمیت دینا ضروری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد:مظفرآباد میں حالات معمول پر، تعلیمی ادارے کھل گئے
ان کا کہنا تھا کہ اختلافات اپنی جگہ موجود ہوسکتے ہیں، تاہم مذاکرات کے ذریعے قابلِ عمل راستہ تلاش کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ تمام متعلقہ فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔




