راچی : مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,172 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھ گئیں
مقامی مارکیٹ میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 186 روپے سستی ہو کر 6,800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں سستی کا رجحان رہا۔ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4,358 ڈالر کی سطح پر درج کیا گیا۔




