ملک بھر میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عوام اور متعلقہ شعبوں پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، جیٹ فیول 9روپے5 پیسے اور مٹی کا تیل 7 روپے68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت329 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والدین کی اجازت بھی کام نہیں آئیگی، کیلیفورنیا میں کم عمری کی شادی پر پابندی
پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان:
دوسری جانب، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔




