ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امارات پر ایران سے میزائل داغے جانے سے متعلق متحدہ عرب امارات( یو اے ای )کا بیان مسترد کردیا۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بے بنیاد الزامات کے خلاف انتباہ پر فالس فلیگ آپریشنز کا حوالہ دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمزپر امریکا کو مطالبات کی نئی فہرست تھما دی
اس سے پہلے اماراتی وزارت دفاع نے ایران سے 2بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کا الزام لگایا تھا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کی طرف سے میزائل حملوں کے بعد ایران کے ساتھ تمام تجارتی وکاروباری اورمالی معاملات تاحکم ثانی معطل کر دیئے۔
یو اے ای کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
منگل کو متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای نے ایران کیساتھ تمام تجارتی،کاروباری اور مالی معاملات معطل کر دیئے
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک میزائل متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا سمندری حدود سے باہر گرا۔
اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔




