میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)آذاد جموں وکشمیر میرپور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کر دیا۔
پرائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری سکولوں پہ سبقت لے گئے پانچ ہزار سے پندرہ ہزار روپے تنخواہ لینی والی ٹیچرز کے طالبعلم بورڈ ٹاپ کر گئے
جبکہ تنخواہ کی مد میں لاکھوں روپےوصول کرنیوالے سرکاری اساتذہ کرام رزلٹ دینے میں ناکام ،سرکاری تعلیمی اداروں کے بچے ٹاپ ٹونٹی میں بھی دکھائی نہیں دے رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی
آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام میٹرک (سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ) فرسٹ اینول امتحانات 2026 کی پوزیشنز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج 18 اگست 2026 کو دن 11 بجے بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات سکولز وقاص احمد نے کہا کہ ریاست میں انٹرنیٹ کی عام عدم دستیابی کے باوجود میٹرک امتحانات کے نتائج کی بروقت تیاری اور اشاعت چیئرمین آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر نذر حسین چوہدری کی دانشمندانہ قیادت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں آج بھی برقرار، چاندی مزید سستی ہوگئی
انہوں نے چیئرمین تعلیمی بورڈ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مؤثر رہنمائی کے باعث تعلیمی بورڈ میرپور تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے آج نتائج کی اشاعت کے قابل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتائج آن لائن دستیاب ہوں گے، تاہم انٹرنیٹ یا آن لائن سہولت میسر نہ ہونے کی صورت میں طلبہ بورڈ کے فون نمبرز کے ذریعے بھی اپنے نتائج کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
تعلیمی بورڈ میرپور کے فون نمبرز برائے رابطہ و رزلٹ:
05827960071
05827960070
05827960049
05827960042-135
05827960038



