یونان کے جزیرے سیفنوس میں نجی ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر نے پرواز کے لیے اڑان بھری ہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہوکر زمین پر جاگرا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں یونانی پائلٹ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والا نوبیاہتا جوڑا شامل ہے، جو ہنی مون منانے کے لیے جزیرے پر آیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج: لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے اساتذہ رزلٹ دینے میں ناکام
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں حادثے کے مقام پر ہیلی کاپٹر کے ملبے سے اٹھتے ہوئے شعلے اور دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی دو فائر فائٹرز اور ایک فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچا، جبکہ بعد ازاں یونان کے ایک اور جزیرے سیروس سے بھی امدادی ٹیم کو سیفنوس روانہ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹیک آف کرتے ہی کریش کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی
جبکہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2 فائر فائٹرز اور ایک فائر انجن سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچا۔ بعد ازاں ایک اور یونانی جزیرے سیروس سے امدادی ٹیم کو وہاں بھیجا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ یونانی تھا جبکہ مسافر جوڑا برطانیہ سے تعلق رکھتا تھا۔
یہ جوڑا شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے اس جزیرے پر آیا تھا۔



