ناظم الامور

امریکی ناظم الامور کی پاکستان کو 79ویں یوم آزادی پر مبارکباد

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر اسلام آباد میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور روسی سفیر کی جانب سے پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کا پیغام
امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن نے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا شامل تھا۔

یومِ آزادی مبارک! امریکہ کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ قیام پاکستان کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا۔ پچھلے اسّی سالوں میں ہماری دوستی اور بھی مضبوط ہوئی ہے۔ آج جشن آزادی منانے والے پاکستان کے سب دوستوں کے لیے ہماری طرف سے امن، خوشی اور اپنوں کے ساتھ ایک زبردست دن کی نیک تمنائیں – ناظم
 الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی طرف سے جشنِ آزادی مبارک ۔ 

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گزشتہ دہائیوں میں دونوں ممالک کے دلاسا اور تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، جبکہ امریکی مشن نے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

روسی سفیر کا پیغام 
دوسری جانب روسی سفیر نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ قومی دن پاکستانی عوام کی جرأت، غیر متزلزل عزم اور مضبوط قومی جذبے کا عکاس ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کا یوم آزادی آج ، آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ’’پاکستان کی شان گلگت بلتستان‘‘ریلیز

انہوں نے مزید کہا کہ روس اور پاکستان مل کر باہمی افہام و تفہیم کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کے مفاد میں اپنی دوطرفہ شراکت داری کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔