امریکہ اور ایران کا 60روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق، ترک میڈیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی ، ایران اور امریکہ کو جنگ بندی پرآمادہ کرلیا ۔

ترک میڈیا کے مطابق ایران اور امریکہ نے 60روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کے خلاف پیپلز پارٹی کا عدالت جانے کا فیصلہ، زرداری ہاؤس میں اہم اجلاس

ترک نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران اورامریکا کےدرمیان موجودہ جنگ بندی 17 اگست کوختم ہورہی ہے،تاہم دونوں ممالک نےاسے مزید توسیع دینے پر اتفاق کرلیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 79واں یومِ آزادی: آزاد کشمیر میں اعلیٰ عدالتوں کی عمارات قومی پرچموں سے سج گئیں

ترک میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دونوں فریقین کے درمیان اسلام آباد ایم او یو کے تحتجنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوا۔فریقین نے ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے ثالثوں کو رضامندی سے آگاہ کر دیا