فیصلہ معطل

ایل اے 16شرقی باغ،سردار میر اکبر کو برتری، نتیجہ روک لیا گیا،12سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی

حلقہ ایل اے 16 میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم اورکچھ سٹیشنز پر پولنگ نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے نتیجہ روک لیا،12پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار سردار میر اکبر خان 18ہزار950وووٹ سے پہلے نمبر پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارسردار قمر الزمان خان 15ہزار750ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن میں دھاندلی کے تمام شواہد موجود، خاموش نہیں بیٹھیں گے ،پلوشہ خان، شہلا رضا

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کے مطابق حلقہ ایل اے 16باغ3کے بارہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ رہ پولنگ ہو گی ۔

یاد رہے کہ دن کے وقت حلقہ ایل اے 16 باغ میں متوالے اور جیالے آمنے سامنے آ گئے تھے، تصام میں 6 کارکن زخمی ہو گئے تھے۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 13 پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان شدید جھگڑے اور بدنظمی کے باعث پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیاتھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسی حلقہ میں 2021میں سردار قمر الزمان خان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ اور سردار میر اکبر خان پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مدمقابل تھے ۔

2021میں بھی یہاں تصادم کے بعد بولٹ باکس جلا دیئے گئے تھے جس کے بعد کچھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی تھی اور سردار میر اکبر نے 400ووٹوں کی برتری سےا لیکشن جیتا تھا۔

اب 2026میں پھر وہی صورتحال بن گئی ہے اور معاملہ دوبارہ پولنگ کی طرف چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھیرکوٹ : سردارعتیق خان 40 سال بعد اسمبلی سے باہر، سردار ساجد اقبال عباسی کامیاب

یہ بھی یاد رہے کہ سردار قمر الزمان خان اور سردار میر اکبر خان دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے اور ہر بار ان کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے۔

سردار قمر الزمان خان عرصہ سے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کررہے ہیں جبکہ سردار میر اکبر گزشتہ 3انتخابات میں پارٹیاں تبدیل کرچکےہیں۔