دھیرکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن پولنگ کے تیسرے مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ ضلع باغ کے تین اور حویلی کے ایک حلقے سے الیکشن نتائج بتدریج آنا شروع ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وصدر مسلم کانفرنس آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اپنے ہی آبائی پولنگ اسٹیشن سے ہارگئے جبکہ ان کے مقابلے میں سردار ساجد اقبال عباسی کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دھرنے والےخود کو قانون کے حوالے کریں،نئی حکومت مسئلہ حل کرے گی،رانا ثناء اللہ
ذرائع کے مطابق دھیرکوٹ حلقہ میں بڑا انتخابی دھماکہ! آزادامیدوار سردار ساجداقبال عباسی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان پر واضح برتری حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے
ابتدائی انتخابی نتائج نے سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا، ساجد عباسی کی برتری کو آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کا بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن کاتیسرا مرحلہ مکمل: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
سیاست میں آبائی پولنگ اسٹیشن ہمیشہ مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے، لیکن آج یہاں بھی نتیجہ حیران کن سامنے آیا۔
🚨 حلقہ ایل اے 14 !
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،، مزید اپڈیٹس جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :




