جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنے والی کنگنا رناوت کا یوٹرن، نیا موقف اپنا لیا

بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جنریشن زی (جین زی) سے متعلق اپنے متنازع بیان سے مکمل یوٹرن لے لیا ہے۔ چند دن قبل نوجوان نسل کو ‘گٹر جنریشن’ قرار دینے والی اداکارہ نے اب انہیں ملک کی سب سے بڑی طاقت اور عظیم اثاثہ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے کچھ دن قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طلباء کے احتجاج کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے ‘جین زی’ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ‘گٹر جنریشن’ کہا تھا۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

شدید تنقید کے بعد موڑ اور نیا موقف:

شدید ردِعمل اور عوامی دباؤ کے بعد بالآخر اداکارہ نے اپنے رویے میں تبدیلی لاتے ہوئے یوٹرن لے لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’جنریشن زی‘ ہمارے ملک کی طاقت اور ہماری قوم کا ایک عظیم اثاثہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدہ پر بھارت کا ردعمل آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان تیزی سے ہماری ثقافت اور اس کی شناخت کے سفیر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔”

ثقافتی شناخت اور نوجوانوں کا کردار:

کنگنا رناوت نے اپنی گفتگو میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موہن بھاگوت جی کو سننے کا موقع ملا، جنہیں ہم انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ملک کے نوجوان ہم سے جڑ رہے ہیں اور ہماری ثقافتی شناخت کو اپنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں جین زی کی نئی تحریک کا’’کروچ جنتا پارٹی ‘‘کے مطالبات سامنے آگئے