پونچھ: زمین دھنسنے سے 18 مکان تباہ،100افراد منتقل

سری نگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پونچھ کے گاؤں آری سرہوتی میں زمین دھنسنے سے 18 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ متاثرہ مکانات سے احتیاطی اقدام کے طور پر تقریباً 100 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

واقعے کے فوراً بعد تحصیل انتظامیہ کے اہلکار صورتحال کا جائزہ لینے اور عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

تحصیلدار مینڈھر راہول بسوترا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو حکام اور دیگر متعلقہ ٹیمیں زمین پر موجود ہیں جو نقصانات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت آزادکشمیرپرسیاست سے باز رہے،پروپیگنڈا پھیلا کرمسئلہ کشمیر سے توجہ نہیں ہٹا سکتا،دفترخارجہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو سیلاب متاثرہ علاقے میں فوری موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں ۔