اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹر میں قائم نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا
جہاں انہیں جاری مون سون سیزن کے دوران ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور مربوط ردعمل کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو این ای او سی کی آپریشنل صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی رسپانس میکانزم اورڈیزاسٹر لینس 2026″ کے بارے میں آگاہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید سسٹم ملک میں مون سون کی موجودہ صورتحال، ممکنہ خطرات اور مختلف نوعیت کی قدرتی آفات کی نگرانی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان میں قومی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے مکمل تیاری، اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں اور اہم قومی انفراسٹرکچر کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔




