اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیروچیئرمین بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالدنے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی بندش سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے واضح کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خاتمے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کا دوسرا مرحلہ:ایل اے 27اور28،سردار تبارک، بازل علی نقوی کی پوزیشن مستحکم
سینیٹر روبینہ خالد نے ای کچہری کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی افواہیں پھیلانے والے غریب عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ای کچہری کے دوران ایک کالر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے پاکستان، تمام صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کا پروگرام ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:ایل اے 27پولنگ سٹیشن پرجعلی ووٹ،الیکشن کمیشن کو خط ارسال
اس پر چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس خواب کی تعبیر ہے جس کا مقصد پاکستان کے مستحق اور غریب خاندانوں کی معاونت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی خدمت سے ہے۔




