وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر انہیں ڈیٹا سینیٹر پر بریفنگ بھی دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیٹا سینٹر کلاوڈ کمپیوٹنگ،ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

سکائی 47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت،مشین لرننگ اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈیٹا سینٹر حساس قومی اور تجارتی معلومات کو محفوظ رکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بابر ایاز بینک آف کشمیر کے نئے صدر و سی ای او مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر حیران کن اور قابل تحسین ہے،عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حدخوشی ہوئی ،منصوبہ مختصر مدت میں غیر معمولی عزم،پختہ یقین اور اعلیٰ مہارت سے مکمل کیا گیا۔

فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت،شراکت دار زیڈٹی ای کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معرکہ حق میں کامیابی ملکی تاریخ کا عظیم ترین لمحہ تھا،مشکلات اور چیلنجز کا امید،حوصلے سے مقابلہ کریں تو معرکہ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت ایسے عظیم منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے،اسکائی 47جیسے منصوبے پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں، قوم کو اسکائی 47جیسا تحفہ دینے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشکورہوں، اسکائی 47منصوبہ ملک کو ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا، متحد ہو کر کام کریں تو کوئی بھی ہدف ناقابل حصول نہیں ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر انتہائی متاثر کن اور قابلِ تحسین منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، جسے مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، پختہ یقین اور اعلیٰ مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرینگے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت اور منصوبے میں شریک ادارے زیڈ ٹی ای کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے، جبکہ یہی جذبہ، حوصلہ اور مستقل مزاجی ایسے قومی منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک نئے معاشی دور کے دروازے کھل رہے ہیں، جہاں قومی وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی معیشت میں ڈیٹا ہی اصل طاقت ہے اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات اور بصیرت پاکستان کی اقتصادی ترقی، جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔