مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفر آباد کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، ایل اے 27 میں آئی پی پی کے سردار تبارک اور ایل اے 28 میں پیپلز پارٹی کے بازل نقوی آگے۔
۔
مظفرآباد: ایل اے 27
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ایل اے 27 کے نتائج موصول، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نورین عارف 19,069 ووٹ لیکر آگے جبکہ مدمقابل استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سردار تبارک علی 18,574 ووٹ لیکر پیچھے ہوگئے ۔
جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار جاوید 88010 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:ایل اے 27پولنگ سٹیشن پرجعلی ووٹ،الیکشن کمیشن کو خط ارسال
مظفرآباد: ایل اے 28
مظفرآباد کے حقلہ ایل اے 28 کے 174 پولنگ سٹیشنز میں سے 146 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ موصو ل ہو گیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بازل نقوی 24 ہزار 219 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری شہزاد 23 ہزار 734 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔۔
س حلقے میں الیکشن اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے۔
پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا جس دوران پیپلز پارٹی نے ان کے پولنگ ایجنٹ کو محصور کرکے مرد و خواتین دونوں بوتھوں پر جعلی ووٹنگ کرائے جانے کے الزامات لگا کر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے 2 مراحل کے انتخابات میں 24 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔




