مظفرآباد:ایل اے 27پولنگ سٹیشن پرجعلی ووٹ،الیکشن کمیشن کو خط ارسال

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ ایل اے27 مظفرآباد1 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پی ایس103بٹل پر جعلی ووٹ ڈالنے کا انکشاف سامنے آگیا

مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر خواتین ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے اور ان کی جگہ جعلی ووٹ کاسٹ کئے جانے کی شکایت، پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کو خط ارسال کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:پریزائیڈنگ افسر نماز پڑھتا رہا ، ن لیگی کارکن بیلٹ پیپرز پر ٹھپےلگاتے رہے، ویڈیو وائرل

شکایت میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید ایوب کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق بٹل ویمن پولنگ اسٹیشن پر خواتین ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑا رکھا گیا اور انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی،

پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید ایوب کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق پولنگ عملے نے مخالف امیدوار کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے خود ہی جعلی ووٹ کاسٹ کیے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ الزامات خود پولنگ عملے پر ہیں، اس لیے بیلٹ باکس اور پولنگ ریکارڈ انہی افراد کی تحویل میں رہنا انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پانچ اگست 2019سیاہ ترین دن ،کشمیر پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات کبھی تسلیم نہیں کریں گے،انجینئر امیر مقام

شکایت میں کہا گیا ہے کہ غیرجانبدار افسر کو فوری طور پر ریکارڈ کی تحویل دی جائے تاکہ شفاف تحقیقات ممکن ہو سکیں۔

پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو فوری طور پر پولنگ اسٹیشن بھیجا جائے۔

باہر انتظار کرنے والی خواتین ووٹرز کو ان کا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے اور موجودہ پولنگ عملے کو ہٹا کر غیرجانبدار عملہ تعینات کیا جائے۔