مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ایل اے27 کے پولنگ سٹیشن پردھاندلی کے الزامات، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر جعلی ووٹنگ کا الزام، ویڈیو ثبوت سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق پریزائڈنگ افسر نماز پڑھتا رہا اور مسلم لیگ ن کے کارکن جعلی ٹھپوں کا فرض ادا کرتے رہے۔ن لیگ کے جعلی ووٹوں کے سوداگروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ویڈیو وائرل کردی۔
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے دوران حلقہ ایل اے-27 مظفرآباد 1 کے میونسپل کمیٹی پٹہکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 92 (فاریسٹ منڈل) میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزامات سامنے آگئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھیڑی:پولنگ عملے کے سیاسی شخصیت کے گھر قیام کی خبریں بے بنیاد،ڈپٹی کمشنر منیر قریشی
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے کھلے عام جعلی ووٹ ڈالے اور بیلٹ پیپرز پر غیر قانونی طور پر ٹھپے لگائے۔
پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس تمام عمل کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں، جنہیں بطور ثبوت الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ایل اے-27 کوٹلہ سے امیدوار کا کہنا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر جعلی ووٹنگ میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور متعلقہ حکام کو شواہد بھی فراہم کیے، تاہم ان کے بقول اس کے باوجود مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر مبینہ جعلی ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
الزام لگایا گیا ہے کہ پولنگ کے اختتام کے بعد بھی وہی افراد ووٹوں کی گنتی کے عمل میں شامل رہے، جس پر امیدوار اور ان کے حامیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پانچ اگست 2019سیاہ ترین دن ،کشمیر پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات کبھی تسلیم نہیں کریں گے،انجینئر امیر مقام
دوسری جانب اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) یا الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ اگر متعلقہ اداروں یا مسلم لیگ (ن) کا ردعمل موصول ہوا تو اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔




