چیف الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس : 7 انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس(ر) غلام مصطفٰی مغل کی سینئر ممبر الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن اور سیکرٹری الیکش کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن کے 7 انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا ۔نتائج کے مطابق ایل اے 25 نیلم 1 سے مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 19201 ووٹ لے کے کامیاب قرار پاگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کام کرنیوالے غیر ملکی میڈیا سے منسلک صحافیوں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں عبد الوحید 13836 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ایل اے 26 نیلم 2 سے پیپلز پارٹی کے میاں عبد الوحید 16524 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 14501 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

ایل اے 29 مظفرآباد 3 سے پیپلز پارٹی کے سردار مختار احمد 20045 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی 16507 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر 17895 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 12323 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قاہرہ ،نیل ڈیلٹا ،اسکندریہ لرز گئے، لوگوں میں خوف وہراس ،الرٹ جاری

ایل اے 31 مظفرآباد 5 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ثاقب مجید راجہ 32511 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 23957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 32 مظفرآباد 6 سے مسلم لیگ ن کے راجہ محمد فاروق حیدر خان 21613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اشفاق ظفر 19274 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان 26357 ووٹ کے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد رشید 21841 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔