مظفرآباد:کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈے زبردستی شہر بند کروانے لگے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد ڈویژن میں ایک طرف الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کل بروز اتوار پانچ اضلاع میں انتخابی عمل شروع ہوگا، لوگ اپنا حق رائے دہی ڈالیں گے ۔

دوسری جانب الیکشن کو ثبوتاژ کرنے کیلئے کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈےمظفرآباد شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں ۔ شہر بھر میںخوف وہراس پھیلانے لگے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن: مسلم لیگ (ن) کی نئی انتخابی حکمت عملی تیار، مہم تیز کرنے کا فیصلہ

تاجروں کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے یہ غنڈے زبردستی دکانیں بند کروا کر خوف پھیلانا چاہتے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی ہی ان عناصر کو ان کی اصل جگہ دکھا سکتی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی والے الیکشن ثبوتاژ کرنے کیلئے ایسی حرکتیں کررہے ہیں جو الیکشن ہونے کے بعد ناکام ہوجائیں گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن: الیکشن کی تیاریاں مکمل،سکیورٹی سخت،پریزائیڈنگ افسران روانہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے الیکشنز کو ناکام بنانے کی کالعدم ایکشن کمیٹی کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی آزادکشمیر کی عوام اور تاجر امن پسند ، اپنے جمہوری حق کیلئے کھڑے ہیں ۔

تاجر برادری کا مزید کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی کے غنڈے شہر میں افراتفری پھیلا کر اور دھمکیاں دے کر عوامی حقوق سلب کررہے ہیں ۔ عوامی حقوق کی آڑ میں غنڈہ گردی پھیلا رہے ہیں