راولاکوٹ میں الیکشن فائنل نہیں،رکاوٹ بننے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے،الیکشن کمیشن

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائر غلام مصطفیٰ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے

مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ حالیہ دنوں میں حالات ضرور خراب ہوئےمگر اب ان پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے بھی انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو فورسز قانون کے مطابق سختی سے نمٹیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ کھاوڑہ اور حلقہ لچھراٹ کے چند پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں، جہاں بھاری نفری اور کوئیک ریسپانس فورس تعینات کی گئی ہے۔

میرپور ڈویژن کا رزلٹ فائنل کر دیا اگر کسی کو اعتراز ہے تو وہ عدالتوں کے دروازے کھلے ہیں۔ راولاکوٹ ڈویژن میں الیکشن کی تاریخ فائنل نہیں ہے اگر حالات ٹھیک نہ رہے تو الیکشن ڈیلے ہو سکتے ہیں۔

پونچھ (راولاکوٹ) ڈویژن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں فی الحال الیکشن کی تاریخ فائنل نہیں ہے، اور اگر وہاں امن و امان کی صورتحال سازگار نہ رہی تو انتخابات ملتوی بھی کیے جا سکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ تمام ریٹرننگ افسران سیکیورٹی فورسز کی نفری کے ہمراہ اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر پہنچ چکے ہیں۔ الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مظفرآباد ڈویژن میں 18 سے 19 ہزار فوج، رینجرز، پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرپور ڈویژن کے انتخابی نتائج کو فائنل کر دیا گیا ہے اور اگر کسی کو اس پر اعتراض ہے تو وہ عدالتوں سے رجوع کر سکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر عوام کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہمظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں جبکہ مہاجرینِ مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ مہاجرین کی 12 نشستوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان پہنچا دیا گیا۔

، نیلم اور جہلم ویلی کے تمام انتخابی حلقوں میں پولنگ میٹریل کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے جبکہ مظفرآباد کے 5 انتخابی حلقوں میں پولنگ میٹریل کی ترسیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ عملہ سخت سکیورٹی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔تمام ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنا حقِ رائے دہی ضرور استعمال کریں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے بہتر مستقبل اور اہل قیادت کا انتخاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کا کوئی متبادل نہیں اور ہر شہری کو اپنا قومی فرض ادا کرنا چاہیے۔ ووٹ ایک امانت ہے، اسے دیانتدار اور اہل امیدوار کے سپرد کیا جائے۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔