الیکشن کا بائیکاٹ ایکشن کمیٹی کا بیانیہ کبھی نہیں رہا، عوام بھرپور ووٹ دیں، کور ممبر راجہ سعید احمد خان

کور ممبرکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی راجہ سعید احمد خان نےمظفرآباد کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں راجہ سعید احمد خان نے کہا کہ جس طرح ریاست بھر میں الیکشن ہورہے ہیں، میرپور ڈویژن میں الیکشن ہو چکے ہیں جبکہ مظفرآباد میں2اگست کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: حالات معمول پر، ایکشن کمیٹی کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کبھی یہ بیانیہ نہیں رہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے یا ریاست میں الیکشن نہ ہونے دیا جائے۔

راجہ سعید احمد خان کا کہنا تھا کہ میں کشمیری عوام بالخصوص مظفرآباد ڈویژن کے عوام سے مخاطب ہوں اور ان سے ریکوسٹ کرتاہوں کہ وہ 2اگست کو پرامن طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پرامن رہیں اور اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیں اور ریاست جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔