اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول75پیسے کمی، ڈیزل کی قیمت میں 2روپے24 پیسے اضافے کا اعلان
دوسری جانب، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے کیا گیا ہے، جو آج رات 12 بجے سے لے کر کل رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت ایک روپے کم،ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 37 پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لٹر کمی کی گئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔




