چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے ماتحت عدلیہ کے آٹھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز سمیت قضا برانچ کے چار قاضی صاحبان کے تبادلہ جات کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ شعبوں میں تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے ہیں جن پر فوری عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے شعبے میں ہونے والے تبادلوں میں سردار شاہ زمان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / جج فیملی کورٹ جہلم ویلی سے تبدیل کر کے راولاکوٹ، محمد شبیر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو راولا کوٹ سے حویلی، راشد افتخار ہاشمی کو سماہنی سے بھمبر، اور محمد اکرام ملک کو سدھنوتی پلندری سے تبدیل کر کے جہلم ویلی تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح راجہ خالد اصغر کو مظفرآباد سےدھیر کوٹ، جلیل عمر کو حویلی سے سماہنی، اور آفتاب احمد خان کو بھمبر سے تبدیل کر کے سدھنوتی پلندری تعینات کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
قضا برانچ اور محکمہ صحت کے تبادلے:
شعبہ قضا میں کی گئی تعیناتیوں کے تحت عبدالشکور کو ضلع قاضی نیلم سے تبدیل کر کے حویلی، عبدالقدیر کو باغ سے تبدیل کر کے حویلی، ضیاء الرحیم کو جہلم ویلی سے تبدیل کر کے باغ، اور محمد رضوان کو حویلی سے تبدیل کر کے ضلع قاضی نیلم تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتظامی تبدیلیاں: سیکریٹریزکے بعد ایس پیز کے بھی بڑے پیمانے پر تبادلے
دوسری جانب محکمہ صحت عامہ بھمبرمیں بھی چار ڈاکٹروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شائستہ یونس کو ٹی ایچ کیو بھمبر سے تبدیل کر کہ ڈی ایچ کیو بھمبراور ڈاکٹر ایرج اقبال کو ٹی ایچ کیو بھمبر سے تبدیل کر کہ سماہنی ، جبکہ ڈاکٹر عائشہ کوڈی ایچ کیو بھمبر سے تبدیل کر کے اسی ادارے میں دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس میں اہم تقرریاں:
محکمہ پولیس میں کیے گئے تقرر و تبادلے کے تحت عرفان الحق (کرنٹ چارج ایس پی رینجرز) کو تبدیل کر کے بطور ایڈیشنل ایس پی میرپور تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ثاقب عباسی (ڈی ایس پی ریزرو) کو ترقی یا تبدیل کر کے ایس پی رینجرز کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان تمام تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کیے جا چکے ہیں۔




