ایل اے 10 کوٹلی 3: پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے

کوٹلی: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

ان موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صدر چوہدری محمد یاسین نے اپنے حریف پر واضح برتری حاصل کر رکھی ہے۔

چوہدری محمد یاسین کو برتری حاصل:

36 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6 ہزار 999 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود اور پیش قدمی قائم رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور ڈویژن کے غیر حتمی نتائج: بڑے سیاسی نام آؤٹ، 5 نئے چہرے پہلی بار اسمبلی پہنچ گئے

دوسری جانب، ان کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز نثار 816 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر حلقوں کے نتائج کی بھی آمد جاری:

اس کے علاوہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ تمام حلقوں کے حتمی اور باضابطہ نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن تمام قانونی مراحل کی مکمل ہونے کے بعد کرے گا۔