تیاریاں

آزادکشمیر الیکشن: 13 حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری،پیپلزپارٹی ایک نشست پر کامیاب

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل، میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔پیپلزپارٹی کے کوٹلی نکیال سے جاوید اقبال بڈھانوی اور کھوئیرٹہ سے ولید انقلابی کو شکست کا سامنا ہے جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق بھی شکست سے دوچار ہیں۔

ایل اے 1 ڈڈیال (میرپور)

غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے ون ڈڈیال193 میں سے83پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری اظہر صادق 10ہزار361 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری افسر شاہد نے 5504ووٹ لے کردوسرے نمبر پرہیں ۔

ایل اے 2 حلقہ چکسواری/اسلام گڑھ (میرپور)

ایل اے 2میرپور چکسواری اسلام گڑھ کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

آزادامیدوار چوہدری ظفر انور 1,040 ووٹ حاصل کرسکے ہیں، چوہدری ظفر انوار سابق الیکشن میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ایل اے تھری میرپور سٹی

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 3 کے 161 میں سے131 پولنگ سٹیشن کے نتائج آگئے ہیں اور اب یہاں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید کو936ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ  پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری  یاسر سلطان 9100ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر  ہیں ۔

ایل اے 4 کھڑی شریف (میرپور)

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے4 کھڑی شریف ے 162 میں سے 46 پولنگ سٹیشن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق  مسلم لیگ ن کے چوہدری رخسار احمد 7997ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلزپارٹی امیدوار چوہدری صہیب ارشد اب تک 4645ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

ایل اے 5 برنالہ (بھمبر)

غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ایل اے 5برنالہ کے176سے 107پولنگ سٹیشن کے نتائج آگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل(ر) وقار احمد نور19ہزار592ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےچوہدری  پرویزاشرف16ہزار335 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 6 سماہنی (بھمبر)

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 6 سماہنی میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد رزاق 23,923 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مقابلے میں آئی پی پی کے امیدوار علی شان سونی 12,492 لیکر دورے نمبر پر ہیں۔چوہدری علی شان سونی پچھلے تینوں الیکشن مسلسل جیت چکے تھے۔

ایل اے 7 بھمبر

ایل اے 7 بھمبر کے 237 میں سے 50پولنگ سٹیشن کے نتائج آ گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری طارق فاروق8789ووٹ لے کر پہلے جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق5359ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 راج محل

155 پولنگ اسٹیشنز میں سے31 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 4,851 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 3,615 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال

178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 103 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاجس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 23,568 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 15,382 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے10 کوٹلی سٹی

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 1649 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدھری محمد یاسین 1330 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 سہنسہ

پولنگ اسٹیشنز غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری اخلاق 10,659 پیلے اور مسلم لیگ ن کے راجہ آصف 9,264 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آگئے

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 چڑہوئی

ایل اے 12چڑہوئی 207 میں سے 50پولنگ سٹیشن نتائج آ گئے ہیں جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 9,788 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کے راجہ ریاست6,788 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کھوئی رٹہ

193 6,762 پولنگ اسٹیشنز میں سے 67 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 10389 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آئی پی پی کےانصر ابدالی 8695ووٹ لے کر دوسرے نمبر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ کھوئیرٹہ میں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین نے 30ہزار ووٹ لینے کا دعویٰ کیا تھا۔