مظفرآباد:نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد شروع، اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے،5 دکانیں سیل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی حماد بشیر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی جاوید گوہر نے شہر بھر کا دورہ کیا۔

شہر بھر میں اسلحہ ڈیلرز اور شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی آفس کا دورہ،اہم پریس کانفرنس

اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے دورے کے دوران بینک روڈ پر واقع مدینہ مارکیٹ میں خلاف ورزی کے مرتکب پانچ دکانداروں کی دکانیں موقع پر سیل کر دی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: صاف پانی کی فراہمی کا اہم اقدام،فلٹر پلانٹ کا افتتاح

شہری حلقوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شادی بیاہ پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے مستقل بنیادوں پر مہم چلائی جائے۔