ہٹیاں دوپٹہ: 68 ہزار 228 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے،رپورٹ

آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 میں انتخابی حلقہ ایل اے 30 مظفرآباد 4، ہٹیاں دوپٹہ بھی اہم حلقوں میں شامل ہے، جہاں 68 ہزار 228 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقے میں 129 پولنگ اسٹیشنز اور 192 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ سات یونین کونسلز اور ٹاؤن کمیٹی کے بعض وارڈز پر مشتمل اس حلقے میں مجموعی طور پر 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایڈونچر یا پاگل پن؟ 950 میٹر بلندی پراڑتے غبارے پر سائیکلنگ کا انوکھا کرتب

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان، آئی پی پی کے عبدالجبار مغل، جماعت اسلامی کے امتیاز ہاشمی سمیت آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

2021 کے انتخابات میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید کامیاب ہوئے تھے، تاہم اس بار سیاسی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور چوہدری محمد رشید حلقہ لیپہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان قومی اسمبلی، سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ

اب ایل اے 30 مظفرآباد 4 میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان مقابلے کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی موجودگی بھی انتخابی نتائج کو دلچسپ بنا رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ 2 اگست کو عوام کس کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں اور اس اہم حلقے کا تاجِ کامیابی کس امیدوار کے سر سجتا ہے۔