حلقہ 6 سماہنی میں انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے 27 جولائی کو 108023 ووٹرز حقِ رائے دیہی استعمال کریں گے،۔
جن میں 53334 خواتین جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 55689 ہے ٹاؤن کمیٹی سماہنی سمیت 10 یونین کونسلز میں مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد رزاق اور استحکام پاکستان پارٹی کے چوہدری علی شان سونی مضبوط امیدوار ہیں۔
صحافیوں کے سروے کے مطابق یونین کونسل سنداڑ ہوڑاں میں 8892 ووٹ ہیں جہاں پر چند ووٹوں کے علاؤہ چوہدری محمد رزاق کو یک طرفہ حمایت حاصل ہے
یونین کونسل پونا میں 8830 ووٹ ہیں جو کہ چوہدری محمد رزاق کا سیاسی گڑھ ہے تاہم چوہدری علی شان سونی کا ووٹر موجود ہے
یونین کونسل درہال جنڈالہ 15523 ہے اور اس یونین کونسل کو چوہدری محمد رزاق بھاری اکثریت سے کامیاب کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں دوپٹہ: 68 ہزار 228 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے،رپورٹ
یونین کونسل چوکی میں 12039 ووٹ ہیں جہاں پر چوہدری رزاق اور راجہ مقصود کے اتحاد کی وجہ سے چوہدری علی شان سونی کو سخت مشکلات درپیش ہیں اور سخت مقابلے کی فضاء ہے بعض صورتوں میں چوہدری رزاق یہ یونین کونسل جیت رہے ہیں
یونین کونسل کڈیالہ میں ووٹوں کی تعداد 7667 ہے جہاں چوہدری علی شان کی ممقبوط گرفت ہے تاہم گزشتہ کی نسبت چوہدری رزاق اور راجہ مقصود کے اتحاد کے بعد چوہدری رزاق کے ووٹ میں اضافہ بھی نکل سکتا ہے
یونین کونسل کھنباہ 14161 ووٹوں پر مشتمل ہے جہاں چوہدری رزاق اور راجہ مقصود کے اتحاد کے بعد سرکردہ شخصیات ن لیگ میں شامل ہو گئی ہیں اور چوہدری رزاق یونین کونسل کھنباہ کو بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں
یونین کونسل سرسالہ منانا میں کل ووٹوں کی تعداد 8633 ہے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان مقابلے کی فضا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابات کے حوالے سے افواہوں کو غلط ثابت کرنا ہوگا،چیف الیکشن کمشنر
ٹاؤن کمیٹی سماہنی 3227 ہے اور چوہدری رزاق اور راجہ مقصود ، راجہ نین خان کے اتحاد کے بعد چوہدری رزاق یہاں جیت رہے ہیں
یونین کونسل چاہی گاہی 10669 ووٹوں پر مشتمل ہے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان مقابلے کی فضا ہے
یونین کونسل ڈب سندوعہ میں کل ووٹوں کی تعداد 9951 ہے جہاں پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مقابلہ نظر آ رہا ہے
یونین کونسل بنڈالہ 14184 ووٹوں پر مشتمل ہے جہاں مقابلے کی فضا ہے مگر چوہدری رزاق اور راجہ مقصود کے اتحاد کے بعد مسلم لیگ ن اس یونین کونسل کو بھی جیت رہی ہے
اس تمام صورتحال میں چوہدری رزاق 3 یونین کونسل کو کلین سویپ کر رہے ہیں 4 یونین کونسل کو معمولی مارجن سے جیت رہے ہیں ، دو یونین کونسل میں سخت مقابلے کی فضاء ہے۔
جبکہ ان کے مقابلے چوہدری علی شان سونی صرف ایک یونین کونسل کو کلین سویپ کر رہے ہیں 2 میں سخت مقابلہ میں اور 4 یونین کونسلز کو تھوڑے تھوڑے فرق سے ہار رہے ہیں۔
اس سب کے باوجود چوہدری محمد رزاق کی کامیابی کا دارو مدار اس بات پر ہو گا کہ وہ ہر پولنگ اسٹیشن سے اپنے ہر ووٹر کو نکال کر ووٹ کاسٹ کروا سکیں ۔
بصورت دیگر ایک ماہ کی انتخابی مہم اور پولنگ کے دن کی مشقت ایک طرف ہوتی ہے اور جیتا ہوا انتخاب انتخاب کے دن کی غلطیوں سے ہارا بھی جا سکتا ہے۔




