انتخابات کے حوالے سے افواہوں کو غلط ثابت کرنا ہوگا،چیف الیکشن کمشنر

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس(ر) غلام مصطفٰی مغل کی زیر صدارت عام انتخابات 2026 کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران، ریٹرننگ افسران، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی شرکت

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران میرپورجہانگیر جرال، کوٹلی محمد ادریس بھٹی اور بھمبر حافظ سردار محمد اکرم خان کی چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔

کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز اور ڈی آئی جی کامران علی کی انتخابات 2026 کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔

چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کا بنیادی مقصد ایک ہے صاف شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، الیکشن کمیشن کا واضح انتباہ

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ قوم کا جوڈیشری اور انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا پرامن انعقاد یقینی بنانا ہے۔تمام اداروں کو مل کر انتخابات کے حوالہ سے افواہوں کو غلط ثابت کرنا ہوگا

چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ کے سارے عمل کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے۔پولنگ سٹیشن کو محفوظ بنانا سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے

انہوں نے کہا کہ ووٹرز اور پولنگ عملہ کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے ، مرحلہ وار انتخابات پر مختلف تحفظات سامنے آئے لیکن ایک ڈویژن کے نتائج کا دوسرے پر اثر انداز ہونے کا تاثر بے بنیاد ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے این ایف کی نئی بھرتیوں پر اسٹے آرڈر جاری کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے معروضی حالات ہیں ۔آزادکشمیر کے لوگ اپنی اپنی جماعتوں سے کمیٹیڈ ہوتے ہیں۔سیکورٹی فورسز پولنگ سٹیشنز پر پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات کو یقینی بنائیں۔ہم سب نے مشترکہ کاوش سے قومی مفاد میں انتخابی عمل کو کامیاب بنانا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، انتظامیہ اورپولیس مکمل کوآرڈینیشن سے کام کرے۔