راج محل (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ میں صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی مختلف حلقوں میں سیاسی جوڑ توڑ اور جوڑ کے سلسلے انتہائی تیز ہو گئے ہیں۔
حلقہ راج محل سے استحکام پاکستان پارٹی (IPP) کے امیدوار ذو الفقار ملک نے الیکشن سے قبل ایک اور بڑا اور تگڑا سیاسی وار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، الیکشن کمیشن کا واضح انتباہ
بڑا سیاسی اتحاد اور دستبرداری:
تازہ ترین پیش رفت کے مطابق جموں کشمیر یونائٹڈ موومنٹ کے امیدوار ڈی جی ذو الفقار، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ذو الفقار ملک کے حق میں باضابطہ طور پر دستبردار ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
اس دستبرداری کے بعد استحکام پاکستان پارٹی اور جموں و کشمیر یونائٹڈ پارٹی کے درمیان باضابطہ سیاسی اتحاد قائم ہو گیا ہے، جس سے حلقہ راج محل میں ذو الفقار ملک کی پوزیشن انتہائی مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے۔




