مظفرآباد:پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل سے اہم ملاقات کی۔
سید نیئر حسین بخاری نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو پارٹی منشور اور انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹیویشن سروس چلانے کے لیے این او سی جاری کرنیکی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کی تحریک پر 27جولائی کو میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کہ این او سی کے حصول کیلئے پارٹی کی جانب سے دائر اپیل پر جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم اور پارٹی منشور کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
ملاقات میں آزاد کشمیر عام انتخابات2026 انتخابی ضابطہ اخلاق اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی سرگرمیوں کے لیے درکار اجازت ناموں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید نیئر حسین بخاری نے چیف الیکشن کمشنر سے پیپلز پارٹی کی اپیل پر قانون اور ضابطے کے مطابق جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی۔
مریم نواز کی الیکٹرک بسیں دینا سیاسی رشوت،چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں،پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے چیف الیکشن کمشنر سے وزیراعلی مریم نواز کی تصویروں والی 10 الیکٹرو بسوں کو آزاد کشمیر انتظامیہ کو دئیے جانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویروں والی الیکٹرک بسوں کوآزاد کشمیر کو دینے کے عمل کو سیاسی رشوت قرار دیا ہے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویروں والی 10 الیکٹرو بسوں کو آزاد کشمیر انتظامیہ کو دئیے جانے کا نوٹس لیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان سے اضافی پولیس نفری طلب
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کرکے آزاد کشمیر کے انتخابات خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے اعلان کے بعد کسی بھی ایگزیکٹو کی جانب سے اس طرز کا اقدام انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مریم نواز نے پنجاب کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئی الیکٹرو بسوں پر اپنی تصویر لگادی، کیا یہ بسیں جاتی امراء کے اکاؤنٹ سے خریدی گئی ہیں۔




