آزادکشمیر الیکشن، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان سے اضافی پولیس نفری طلب

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے پرامن، شفاف اور محفوظ انعقاد کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر کی درخواست پر وفاقی وزارتِ داخلہ نے مختلف صوبوں سے 16,800 اضافی پولیس نفری طلب کر لی ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس سے 14 ہزار اہلکار فراہم کیے جائیں گے، جن میں پنجاب ہائی وے پٹرول کے 5 ہزار، رائٹ مینجمنٹ پولیس کے 3 ہزار، پنجاب کانسٹیبلری کے 900 اور ضلعی پولیس کے 5 ہزار 100 اہلکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2026ء: ہائی کورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی

اسی طرح سندھ پولیس سے 2 ہزار، خیبر پختونخوا پولیس سے 500، بلوچستان پولیس سے 200 اور گلگت بلتستان پولیس سے 100 اہلکار بھی طلب کیے گئے ہیں۔

اضافی نفری حساس پولنگ اسٹیشنز، اہم تنصیبات اور انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات کی جائے گی۔ تعیناتی کا عمل وفاقی وزارتِ داخلہ کی ہدایات کے تحت مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر الیکشن کا انعقاد 3مراحل میں ہوگا، پہلے مرحلے میں27جولائی کو میرپور ڈویژن کے 13حلقوں میں پولنگ ہوگی جس کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس،آزادکشمیر انتخابات کی حکمت عملی طے

دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اورتیسرےمرحلےکےانتخابات پونچھ ڈویژن میں 10اگست کوہوں گےْ

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) غلام مصطفی مغل نے اعلان کیا تھا کہ آزاد کشمیر کے تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرالیکشن:مرکزی مسلم لیگ ،کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا آئی پی پی کی حمایت کا اعلان

الیکشن میں پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی بھی کی جائیگی ، بھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا کتنے فوجی جوان الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔