مظفرآباد (ڈیجیٹل ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے خطے میں متوقع عام انتخابات 2026ء کے انعقاد اور اس سے منسلک دیگر قانونی و آئینی امور سے متعلق دائر کردہ 9 مختلف رٹ پٹیشنز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
تفصیلا ت کےمطابق جمعۃ المبارک روز ہائی کورٹ آزاد کشمیر میں الیکشن سے متعلق انتہائی اہم نوعیت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر تھیں، تاہم بینچ کی عدم موجودگی کے باعث ان تمام مقدمات پر باقاعدہ کارروائی نہ ہو سکی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ہائی کورٹ: ایڈہاک ایکٹ 2026 کے خلاف رٹ پٹیشن کی سماعت 3 اگست تک ملتوی
عدالتی ذرائع کے مطابق ان پٹیشنز میں الیکشن کے طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور دیگر قانونی و انتظامی امور کو چیلنج کیا گیا ہے۔
عدالتِ عالیہ نے تمام کیسز کی آئندہ سماعت کی تاریخ 29 جولائی مقرر کرتے ہوئے متعلقہ فریقین اور ان کے وکلاء کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ایڈہاک ایکٹ 2026 معطل کر دیا، حکمِ امتناعی جاری
سیاسی و عوامی حلقوں میں ان پٹیشنز کو آئندہ جنرل الیکشنز کے شفاف و بروقت انعقاد کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔




