پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کا15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
روسٹن چئیز ویسٹ انڈیز کے کپتان برقرار رکھے گئے ہیں جبکہ جومیل واریکن نائب کپتان ہونگے ۔
دیگر کھلاڑیوں میں جوشعوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشعوا ڈی سلوا شامل ہیں ، جسٹن گریوز، کیوم ہوج، شے ہاپ، عامر جنگو، شیمار جوزف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز بھی شامل ہیں،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب قومی ٹیسٹ سکواڈ کا برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سیشن ہوا،قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا ۔
کوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انگلش کرکٹ بورڈ نے میک کولم کو ٹیسٹ ٹیم ہیڈ کوچ سے ہٹادیا
پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی
جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔




